سچ کی پاداش میں بلوچستان کے صحافیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، منیر جالب
بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب کاروزنامہ انتخاب اور گروک بلوچستان کے دفاتر کا دورہ۔ چیف ایگزیکٹو اور اسسٹنٹ نیوز ایڈیٹرز سے ملاقات۔بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ، ڈپٹی آرگنائزر کوئٹہ زون نزیر بلوچ، سینیئر ممبران مقبول بلوچ عاطف رودینی بلوچ، اسرار بلوچ، شکور بلوچ, اور دیگر ممبران کے ساتھ ڈیلی انتخاب اور گروگ بلوچستان کے مین آفس کا دورہ اسسٹنٹ ایڈیٹر انتخاب نیوز جیئند ساجدی، گروگ بلوچستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناشناس لہڑی سے ملاقات۔ ملاقات میں لوہڑ کاریز لائبریری کے بانی ممبران بھی شامل تھے بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ نے موجودہ سخت حالات میں صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کی اور کہا کے بلوچستان میں آئے روز صحافیوں کو سچ و حق کہنے کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہاہے حکومت بھی صحافی طبقے کی حفاظت اور تحفظ کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہی بلکہ انہیں مزید مشکلات میں ڈال رہی ہے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر محکوموں اور مظلوموں کی آواز بلند کرنے والے صحافی ہی قوم کے اصل ہیرو ہیں بی ایس او ہر وقت قومی ہیروز کے شانہ بشانہ کھڑے رہی گی۔
بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب نے لوہڑ کاریز لائبریری جو کہ ایک پبلک لائبریری ہے جسکی بنیاد چند طالب علموں نے اپنی مدد آپ کے تحت رکھی اور ڈیڑھ سال سے لائبریری کو اپنی مدد آپ کے تحت چلا رہے ہیں۔ طلباء کو بجلی گیس پانی کتابیں روزنامہ اخبارات اور دیگر وسائل کیلئے سخت کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تمام مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست کی کے لائبریری کیلئے روزانہ اعزازی اخبار پہنچایا جائے تاکہ طلبا بلوچستان سمیت دنیا بھر کی معلومات اور مسائل سے آگاہ ہوں،گروگ بلوچستان کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور اسسٹنٹ ایڈیٹر جیئند ساجدی صاحب نے یقین دلایا کہ لائبریری کیلئے روزانہ کے بنیاد پر اعزازی کاپی پہنچایا جائے گا اور انہوں نے بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ اور لائبریری انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ لائبریری کے زریعے معاشرے میں علم ق شعور اجاگر کرنے کا موقع دیا اور عزم ظاہر کیا کہ لائبریری اور معاشرے کی بہتری کیلئے پر پلیٹ فارم پر تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ اور لوہڑ کاریز لائبریری انتظامیہ نے ڈیلی انتخاب اور گروگ بلوچستان کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا کہ لائبریری کیلئے اعزازی اخبار کے حوالے سے تعاون کرکے قومی فریضہ ادا کیا۔