انور کھیتران کا قتل اظہار رائے آزادی کا قتل ہے،بی یو جے
کوئٹہ:بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ایوب ترین،جنرل سیکر ٹری رشید بلوچ نے ضلع بارکھان میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ انور کھیتران کی قتل کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ انور کھیتران کا قتل اظہار رائے آزادی کا قتل ہے،لوگوں کی آواز دبانے کیلئے قتل جیسے سنگین اقدام معاشرے کے اندر بعض لوگوں کا وطیرہ بن گیا ہے،سوشل میڈیا ایک ایسا زریعہ ہے جس میں لوگ کھل کر اپنے علاقے کی پسماندگی،معاشرے کی بہتری اور اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھاتے ہیں،بعض دفعہ سوشل میڈیا غلط استعمال بھی کیا جاتا ہے لیکن اس کیلئے ملکی قوانین اور سائبر کرائم ایکٹ موجود ہیں جس میں سزا و جزا کا طریقہ کار بھی موجود ہیں،بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر و جنرل سیکرٹری نے صوبائی حکومت اور قانون نافز کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ انور کھیتران کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے لٹہرے لائیں تاکہ لواحقین کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔