بیلہ ٹریفک حادثے میں خاتون چل بسی، 6 افراد زخمی، اوتھل میں گرمی سے نوجوان جاں بحق
بیلا، اوتھل (یو این اے) مرکزی شاہراہ پر حادثہ ایک خاتون جاںبحق چھ افراد زخمی ایس ایچ او بیلا اور ریسکیو 1122 کے رضاکاروں موقع پر پہنچ ریسکیو کیا تفصیل کے مطابق منگل کے روز خضدار سے کراچی جانے والی تیز رفتار کار نمبر BPP_ 365 ٹائر پھٹنے کے سبب دبئی پل ویلپٹ بیلا کے مقام پر الٹ گئی حادثے میں مسما ملوکھاں زوجہ عبدالکریم قوم سولنگی ساکن خادم سولنگی گوٹھ سپر ہائی وے جاںبحق جبکہ سرتاج ولد شیخ عاشق حسین ولد صدر الدین محمد اسلم ولد آچار یاسین ولد بلال سمیر ولد صدر الدین اور صابر ولد عبدالکریم زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع پاتے ہی ایس ایچ او بیلا عطااللہ جاموٹ اور ریسکیو 1122 رضاکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے زخمیوں اور نعش کو سوال اسپتال بیلا پہنچایا زخموں کو طبی امداد فراہم کی اور خاتون کی نعش ورثا کے حوالے کردی علاوہ ازیں لسبیلہ کی کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں شدید گرمی کی لہر سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں گرمی کی شدید لہر سے بیکری پرکام کرنے کرنیوالا زوہیب نامی نوجوان گرمی کی لہر سے بے ہوش ہوگیا جسے طبی امداد کے لئیے سول ہسپتال اوتھل لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور جان کی بازی ہار گئے اوتھل پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی۔


