ٹرمپ پر حملے کے بعد ایلون مسک کی آئرن مین سوٹ تیار کرنے کی خواہش

نیویارک(این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ٹیک ٹائیکون ایلون مسک نے آئرن مین اسٹائل کا دھاتی آرمر سوٹ تیار کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخصیات میں شامل ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی اپنی زندگی پر گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران دو حملے ہوچکے ہیں۔53 سالہ ایلون مسک نے ایکس (سابق ٹوئٹر)پر لکھا، ہوسکتا ہے کہ وقت آگیا فلائنگ میٹل سوٹ آف آرمر تیار کیا جائے۔
Load/Hide Comments