بہاولپور،اسلامیہ یونیورسٹی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، 6 افراد زخمی

بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک)بہاولپور میں اسلامیہ یونیورسٹی بغداد الجدید کیمپس میں گیس دھماکے کے باعث عمارت کا آدھا حصہ زمین بوس ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ملبے تلے دب کر 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، یونیورسٹی میں گرمیوں کی چھٹی کی وجہ سے تدریسی عمل بند ہے۔ذرائع نے کہا کہ عمارت گرنے کے دوران یونیورسٹی کا آفس عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں