دوسالوں میں ٹینڈر کیے گئے سکولوں پر کام کا آغاز کیا جائے، ثناء بلوچ
کوئٹہ؛بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 2سالوں میں ٹینڈر کئے گئے سکولوں پر جنگی بنیادوں سے کام شروع کیاجائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے حلقہ انتخاب کے ایک سکول کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ثناء بلوچ نے لکھا ہے کہ یہ میرے حلقے ضلع خاران کا ایک اہم سکول ہے جس کا 2019میں ٹینڈر ہونے کے باوجود اس پر کام حکومت نے منسوخ کردیا ہے۔ 2018-19میں تعلیم کے ترقیات بجٹ کا 10فیصد بھی بلوچستان میں خرچ نہیں ہوا۔ انہوں نے لکھا کہ صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 2سالوں میں جو سکول ٹینڈر ہوئے ان پر جنگی بنیادوں پر کام شروع کرے۔
Load/Hide Comments