والدین 20فیصد کٹوتی کے ساتھ فیس جمع، سکولزانتظامیہ عملہ کو فارغ نہ کرے، بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن
کوئٹہ؛ بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے جا ری کر دہ بیان میں نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ سکولوں کی ماہانہ فیسوں میں 20فیصد چھوٹ دے کر ماہانہ بنیادوں پر فیسیں وصول بلکہ تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو مکمل تنخواہ باقاعدگی کے ساتھ ادا کی جا ئے بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو برطرف یا معطل نہ کیا جائے۔ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف BPEIRRAایکٹ 2015کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بیان میں والدین سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ اپنے بچوں کی ماہانہ فیس20فیصد کٹوتی کے ساتھ سکول میں باقاعدگی سے جمع کرائیں تاکہ سکول مالکان اپنے مالی اخراجات کو پورا کرسکیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شنید میں آیا ہے کہ بعض سکول مالکان BPEIRRAکے نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیس میں مختلف مدات میں اضافہ کرتے ہوئے پوری فیس کا مطالبہ کررہے ہیں جو کہ BPEIRRAایکٹ 2015 اور بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی ہے ایسے سکولوں کے خلاف BPEIRRAایکٹ 2015کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔