عوام سماجی فاصلہ برقرار رکھ کرعید سادگی سے منائیں، بی این پی

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے غیور عوام عید الاضحی سادگی سے منائیں اور سماجی فاصلے برقرار رکھیں تاکہ کورونا وائرس کی وباء نہ پھیل سکے بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں کمی آئی ہے کوئٹہ اور بلوچستان میں قوی امکان ہے کہ اگر احتیاط نہ کی گئیں سماجی فاصلے برقرار نہ رکھے گئے تو کورونا کیسز بڑھنے کے امکانات زیادہ ہو جائیں گے سیاسی رہنماء‘ عوام‘ ڈاکٹرز‘ انجینئرز‘ صحافیوں سمیت جو کورونا وباء سے شہید ہوئے اس سے ناقابل تلافی نقصان ہوا اگر اب سماجی فاصلے برقرار نہ رکھے گئے تو ایک بار پھر کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات بہت زیادہ ہیں بلوچستان کے عوام سے پر زور اپیل ہے کہ وہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں بلوچستان حکومت کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ کوئٹہ یا بلوچستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مثبت اقدام کرے عوام خود اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں پارٹی کے ضلعی عہدیداروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلعی‘ تحصیلوں‘ شہروں میں سماجی فاصلوں کو برقرا رکھنے کیلئے عوام کو شعور دیں تاکہ کورونا ایس او پیز کے عملدرآمد کر کے پیاروں کی جانب بچائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں