بار کونسل ہائیکورٹ بار کے الیکشن کرانے میں تاخیر کررہا ہے، شاہ رسول ایڈووکیٹ

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری شاہ رسول ایڈوکیٹ نے ہائیکورٹ کے الیکشن میں تاخیر ہونے سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دےدیا ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو کوئٹہ کچہری بار روم میں میر عطا اللہ لانگو ایڈوکیٹ و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری شاہ رسول ایڈوکیٹ نے آپ ے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ 9 ماہ ہوگئے ہیں مگر بار کونسل ہائیکورٹ بار کے الیکشن کرانے میں تاخیری حربے استعمال کررہا ہے وقت پر ہائی کورٹ بار کے الیکشن نہ ہونے سے حق تلفی ہورہی ہے بلوچستان ہائی کورٹ بار کے الیکشن میں تاخیر آئیں کی خلاف ورزی ہے الیکشن ایک جمہوری عمل ہے بار کونسل آئینی عمل میں رکاوٹ ہے اس موقع پر میر عطا اللہ ایڈوکیٹ نے کہا موجودہ بار نے ہمیشہ آئین کی خلاف ورزی کی ہے بلوچستان بار کونسل صرف ایک پینل کا بار ہے دو دن کے اندر اندر اگر بار کونسل سے ہائی کورٹ الیکشن کا اعلان نہیں کیا تو جنرل باڈی کال کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں