عید الضحی کے موقع پر محمود خان اچکزئی کی رہائشگاہ گلستان میں عید ملن نہیں ہوگی
کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی وباء کے باعث عید الفطر کی طرح عید الضحیٰ پربھی پارٹی چیئرمین محترم محمود خان اچکزئی کے گھر گلستان میں عیدملن (اختر مبارکی) نہیں ہوگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وباء کی صورتحال تمام دنیا،ہمارے ملک اور صوبے میں تاحال جاری ہے، کرونا ایس اوپیز (ہدایات) پر عمل کرنا ضروری تھا اور اب بھی ہے۔ حکومت،ملک کے عوام اور پشتون نے من الحیث قوم کرونا کے بارے میں ہدایات کونظر انداز کرکے اس وباء کی کربناک سخت تکلیف دہ کی مشکلات کو سہہ کر اپنے بہت سے پیاروں سے محروم ہوچکے ہیں لیکن وبائی بیماری تاحال جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی اس وبائی مرض کے حوالے سے واضح ویڈیو،اخباری ہدایات پہلے سے جاری کرچکے ہیں اور اب ایک مرتبہ پھر پارٹی کے تمام کارکنوں، بہی خواہوں، تمام قوم، پور ے ملک اور دنیا کیلئے پیغام جاری کررہی ہے کہ عالم انسانیت کو وبائی مرض کی رو ک تھام کیلئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور عالمی ماہرین کی رائے پر عملدرآمد کرتے ہوئے عید کے موقع پر اپنے گھروں میں رہے اور عید ملن (اختر مبارکی)سے اجتناب کریں۔