دکی، قتل کیس میں گیارہ سال سے فرار ملزم گرفتار
دکی (یو این اے) ایس ایچ او دکی ہمایوں ناصر نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کیس میں مطلوب ملزم محمد جمیل ولد جمعہ خان قوم خروٹ ساکن شاٹ کاٹ سنجاوی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم گزشتہ گیارہ سال سے مفرور تھا جوکہ دکی پولیس کو مقدمہ فرد نمبر 44/13 میں مطلوب اور اشتہاری تھا۔
Load/Hide Comments


