موٹر سائیکل چوری میں ملوث حب پولیس کے 3اہلکار وں سمیت 5 ملزمان جیل منتقل
حب(این این آئی)حب پولیس کے اہلکار کراچی سے چھینی گئی موٹرسائیکلیں بیلہ تک پہچانے میں ملوث نکلے تین اہلکار گڈانی جیل منتقل،باخبر زرائع کے مطابق چند روز قبل سی آئی اے اوتھل بیلہ کی ایک کاروائی میں کراچی سے چھینی گئی موٹرسائیکلیں حب سے بیلہ پہنچانے کی کوشش ناکام بنا کر دو مسروقہ موٹرسائیکلیں پکڑ کر پانچ ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن میں زرائع کے مطابق تین مبینہ ملزمان حب پولیس کے اہلکار نکلے زرائع کے مطابق ان اہلکاروں میں مبینہ طور 2 اہلکار حب سٹی تھانہ اور ایک بی سی اہلکار شامل ہیں موٹر سائیکلیں کراچی سے چھیننے والے گروہ سے برآمد کرنے کے بعد ملزمان سے توڑ جوڑ کرکے رقم بھی بٹوری اور موٹرسائیکلیں بھی سرکاری تحویل میں لینے کے بجائے اپنی تحویل میں رکھ لیں اور فروخت کرنے بیلہ لے جارہے تھے کہ وایارو چیک پوسٹ پر ساتھی سی آئی اے پولیس اہلکاروں سے منہ ماری ہوگئی جس پر کاروائی کی گئی اور اوتھل پولیس تھانے میں چالان بنا کر تین پولیس اہلکاروں سمیت دو اور ملزمان کو گڈانی جیل منتقل کردیا گیا تھا زرائع کے مطابق حب پولیس اہلکاروں کا دھندہ عرصہ دراز سے مبینہ طور چل رہا ہے اس بار تلخ کلامی کی وجہ سے کاروائی کی گئی تاہم زرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے تین پولیس اہلکاروں کو بچانے کے لیے سی آئی اے لسبیلہ پولیس کے اعلی آفیسران نے مقدمے کو کمزور بنانے کے لیے منصوبہ بندی شروع کی ہے تاکہ معزز عدالت میں یہ ثابت کریں کہ یہ پولیس اہلکار لفٹ لیکر جارہے تھے جبکہ اصل ملزمان وہ دو افراد ہیں جو ان پولیس اہلکاروں کو لیکر جارہے تھے.واضع رہے کہ حب پولیس اہلکاروں کی جانب سے اسطرح کے غیرقانونی سرگرمیاں ماضی میں بھی سرانجام دی گئیں ہیں۔


