اے سی کمروں سے باہر نکل کر نوجوانوں کے مسائل سننے کی ضرورت ہے، جمال رئیسانی

اسلام آباد/کوئٹہ(یو این اے )ینگ پارلیمنٹرینز فورم بورڈ کا اجلاس صدر ینگ پارلیمنٹرینز فورم بورڈ سیدہ نوشین افتخار کی صدرات میں منعقد ہوااجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ایم این اے سریاب جنرل سیکریٹری ینگ پارلیمنٹرینز نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی و دیگر عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں ینگ پارلیمنٹرینز فورم کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااجلاس میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے تبادلہ خیال نوجوانوں کی ترقی کیلئے روڈ میپ بنانے پر اتفاق کیا گیا نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے 67 فیصد آبادی 30سال کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے ملکی آبادی کا 79فیصد حصہ 40سال سے کم عمر ہینوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے جدید ترین تعلیم اور روزگار کینئے بنانے کی ضرورت ہینوابزادہ میر جمال خان نے کہا کہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے کہ نوجوان قانون ساز میدان میں آئیں انہوں ے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح کیلئے قانون سازی بہت اہم ہے اے سی کمروں سے باہر نکل کرنوجوانوں کے مسائل سننے کی ضرورت ہے قانون سازی کیلئے بھی نوجوانوں کی آرا و مفادات کو مدنظررکھنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں