ماہی گیروں کی حفاظت کیلئے کشتیوں میں مانیٹرنگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

ماہی گیروں کی حفاظت کیلئے کشتیوں میں مانیٹرنگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہکوئٹہ: حکومت بلوچستان کا صوبے میں سمندری حیات کے تحفظ،طے شدھ مقدار میں ماہی گیری اور ماہی گیروں کی حفاظت کو یقینی بنا نے کے لئے ویسل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ،ساحلی علاقوں میں 15میٹر سے زائد بڑی کشتیوں کی نگرانی کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے پاکستان میں پہلی بار عالمی قوانین پر عملدآمد کر تے ہوئے صوبے میں 15میٹر سے زائد بڑی ماہی گیر کشتیوں کی نگرانی کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کشتیوں میں ویسل مانیٹرنگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس نظام کے تحت کمرشل ماہی گیر کشتیوں کو ماحولیاتی اور ماہی گیری قوانین کی پاسداری کروانے میں مدد ملے گی ساتھ کشتیوں میں کیے جانے والے شکار کی طے شدھ مقدار اور نایاب سمندری حیات کے تحفظ کو فروغ ملے گا انگرانی کے جدید نظام کے تحت ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر گوادر میں تعمیر کیا جائیگا جس سے کشتیوں کی نگرانی کی جائیگی ساتھ ہی ماہی گیروں کو قانونی حدود میں رہنے اور غیر ملکی حدود میں نہ جانے میں بھی مدد کی جائیگی جبکہ خود کار نظام کے تحت کسی بھی ہنگامی صورتحال یا حادثے کی صورت میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں اطلاع دینے میں مدد ملے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں