خاران،سپریم کورٹ کی قادیانیوں کی حق میں فیصلے کیخلاف جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ

خاران (نمائندہ انتخاب)جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی کال پر جے یو آئی خاران کی جانب سے سپریم کورٹ کی قادیانیوں کی حق میں فیصلے کیخلاف خاران پریس کلب کے سامنح احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرے میں جمعیت علماء اسلام کے عہدیداراں اور کارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن میں قادیانیوں کی حق میں فیصلے کیخلاف کلمات درج تھے مظاہرے سے جمعیت علماء اسلام ضلعی خاران کے نائب امیر مولانا فیض اللہ دیوبندی جنرل سیکرٹری مولانا عظمت اللہ انقلابی مولانا محب اللہ سیاہ پاد مولانا عظمت اللہ مینگل مولانا اعتزاز اختر قاری الطاف سیاہ پاد اور مفتی عباد ائرحمان نے سپریم کورٹ چیف جسٹس کی جانب سے مبارک ثانی کیس میں قادیانیوں کی حق میں فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کی فیصلہ نامنظور ہے آئین پاکستان کے تحت قادیانی کافر ہیں سپریم کورٹ کس بنیاد پر قادیانیوں کو مسلمان قرار دے سکتے ہیں قادیانیوں کی حق میں فیصلے سے پورے ملک کی مسلمانوں کی توہین ہوئی ہے جمعیت علماء اسلام سپریم کورٹ کی اس فیصلے کو کسی صورت بھی قبول نہیں کریگا

اپنا تبصرہ بھیجیں