کوئٹہ، برقی لائینوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں بجلی کے ترقیاتی کام کے سلسلے میں 11Kv کھمبوںکی شفٹنگ اوردیگر مرمتی کام کیا جائے گا اوراس سلسلے میں کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے مالک فیڈر( بروز ہفتہ 27جولائی ) صبح10بجے سے دوپہر2بجے بجلی بند ہوگی ، علاوہ ازیں 28جولائی (بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن پر28جولائی کے روز نئے11Kv فیڈر کی تنصیب اورانسٹالیشن کے کام کے سلسلے میں بروری روڈ، پی اے ایف، نواںکلی، انٹرکنیکٹر، کینٹ ، اسٹیڈیم،سورج گنج بازار، کوئٹہ کمرشل فیڈروں سے صبح7بجے سے دوپہر12بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اُسی روزمری آبادگرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ اور سٹی فیڈروں سے صبح7بجے تا دن 12بجے بجلی بندرہوگی ، اس کے علاوہ 28اور29جولائی کو زرغون گرڈاسٹیشن کے صاحبزادہ فیڈرسے بھی صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی۔اسی طرح 29جولائی (بروزپیر) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جی اوآرکالونی جبکہ شیخ ماندہ گرڈکے عمر فیڈروںسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش کے باعث زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں