ایران میں شدید گرمی کے باعث دفاتر میں چھٹی، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں شدید گرمی کی لہر، تہران میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا، صوبہ سیستان بلوچستان کے شہر دلگان میں پارہ 50 ڈگری تک ریکارڈ۔ ایران میں ہیٹ ویو کے باعث اتوار کو دفاتر اور بینکوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ہنگامی خدات کے ادارے اتوار کو بدستور کام کریں گے۔ شدید گرمی سے بچنے کیلئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایران میں گرمی کے باعث اتوار کو کام کے اوقات نصف کیے گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ دو روز میں گرمی کے باعث 225 افراد اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ گرمی کی لہر اگلے چار دنوں تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
Load/Hide Comments


