گھوٹکی، ڈاکوئوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق
گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے علاقے گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوئوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سندھ کے علاقے گھوٹکی کچے کے تھانہ آندل سندرانی کے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر ڈاکوئوں نے راکٹوں اور جدید اسلحہ سے حملہ کیا ،2 اہلکار جاں بحق ہوگئے،جاں بحق اہلکاروں میں ظہیر تھیم اور قادر مہر شامل ہیں۔ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ کے مطابق پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس میں ڈاکوئوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیاجبکہ ڈاکوئوں کا تعاقب جاری ہے۔دوسری جانب حملے میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے گھوٹکی کے تعلقہ ہسپتال منتقل کردی گئیں ۔
Load/Hide Comments


