جنوبی بلوچستان کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ سود مند ثابت ہوگا،عاصم سلیم باجوہ
چیئرمین برائے سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھانے سے ملکی اقتصادی ترقی میں بہتری آئے گی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ جنوبی بلوچستان کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ سود مند ثابت ہوگا، منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھنے سے اقتصادی ترقی آئے گی۔گزشتہ روز ہونے والے اہم قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس سے متعلق چیئرمین سی پیک اٹھارٹی نے بتایا کہ اجلاس میں آرمی چیف، وزیراعلی جام کمال اور کابینہ ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments