اشرف حسین گرفتار،گھر میں توڑ پھوڑ ،چادرو چاردیواری کے تقدس کی پامالی قابل نفرت عمل ہے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ ( این این آئی ) نیشنل پارٹی کے مر کز ی رہنما واجہ اشرف حسین کے گھر پر سیکیوڑٹی اہلکا روں کی جا نب سے تھو ڑ پھوڑ کی شد ید لفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاستی اہلکاروں نے گزشتہ شب چادر اور چاردیواری کے تقدوس کو پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر گاڑیوں اور دیگر اشیا کی تھوڑ پھوڑ کی جو قابل نفرت عمل ہے اورانسانی و بلوچی روایات کے خلاف ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ گوادر گھر میں تھوڑ پھوڑ ریاستی کارندوں کی کارستانی ہے ریاست اپنے کارندوں کو قانون و آئین کے دائرہ اختیار میں رکھے۔حکومت ہوش کے ناخن لے اپنے دائرہ اختیار اور تجاوزات سے گریز کرےحکومتی کارندوں نے گزشتہ رات جس طرح نیشنل پارٹی گوادر کے رہنما کے گھر اور پارٹی سکریٹریٹ میں داخل ہوکر جو تھوڑ پھوڑ کی وہ قابل مزمت ہے ریاستی ادارے اپنے دائرے کار سے تجاوز کررہے ہیں۔ بلوچستان ایک آتش فشاں کی جانب بڑھ رہا ہے ایسا نہ ہو کہ کوئی بھی اس ریاست کے ساتھ کھڑا ہونے کو تیار نہ ہو۔ رات کو جس طرح نیشنل پارٹی گوادر کے رہنما کے گھر میں داخل ہوکر چادر اور چار دیواری کے تقدوس کو پامال کیا گیا اس کی ہر گز اجازت بلوچ روایات میں نہیں ہے گھر پر موجود گاڑیوں کے شیشے اور عمارت کے دروازوں اور کھڑکیوں کے شیشے تھوڑے گئے اس وقت گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ بیان میں کہاگیا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے کوئی خوفزدہ نہیں ہوگا حکومت و ریاست اپنی سیاسی غلطیوں کو سدھانے کی حکمت عملی اپنائیں تو بہتر ہوگا اس طرح کے اقدامات سے بلوچستان میں موجود نفرت مزید بڑھ سکتا ہے جس کے برائے راست اثرات مرتب ہونگے۔


