ڈیرہ مرادجمالی، ڈاکو نجی کمپنی کے منیجر سے 10 لا کھ روپے چھین کر فرار
نصیر آباد ( آئی این پی ) بلو چستان کے ضلع نصیرآباد کے ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مرادجمالی میںمسلح ڈاکوؤں نے عمرا نی مو ٹر ز کے منیجر سے 10لا کھ روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے ڈاکوؤں نے منیجر پر فا ئرنگ بھی کی تا ہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ مراد جما لی مین با زار میں مسلح افراد نے اس وقت عمرانی مو ٹرز کے مینیجر فراز خان منگی سے گن پوائنٹ پر 10لا کھ روپے چھین لئے جس وقت وہ بنک سے رقم نکا ل کر واپس جا رہے تھے ڈاکوؤں نے موٹرز مینیجر پر فا ئرنگ بھی کی البتہ وہ معجزانہ طو ر پو بچ گئے تا ہم گو لیاں لگنے سے اس کی گاڑی کو نقصان پہنچا ۔واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ہیں جبکہ پو لیس نے رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی ہے ۔
Load/Hide Comments


