مند میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 700روپے تک پہنچ گئی

کوئٹہ (نمائندہ انتخاب) بلوچستان کے علاقے مند میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 700روپے تک پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق مند میں تین دن سے دکانیں بند ہیں ، جس کے باعث منافع خوروں کی چاند ی ہو گئی ، دکانوں کی بندش کے باعث سبزی کی قیمت آسمان تک پہنچ گئی، فی کلو ٹماٹر کی قیمت سات سو روپے تک پہنچ گئی ہیں، شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں