آواران پولیس لاک اپ سے دو ملزمان فرار، ایک نے خود گرفتاری دیدی
آواران (انتخاب نیوز) آواران پولیس تھانے میں رات گئے دو ملزمان لاک اپ توڑ کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ ایک ملزم کا تعلق کراچی سندھ سے تھا ایک نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ سندھ سے تعلق رکھنے والا ملزم تاحال پکڑا نہیں جاسکا۔ لاک اپ میں موجود باقی ملزمان نے بھاگنے کے بجائے مدد کے لیے چیخ و پکار کی سدائیں بلند کیں، لیکن جب تک ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار آتے ملزمان بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا ملزم کی تلاش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


