بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل تین بجے ہوگا

کوئٹہ( این این آئی) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ جر منی میں پاکستان کے قونصل خانے پر پتھراؤ اور پر چم کی بے حمتی ، میر ذابد علی ریکی ضلع واشک میں تنگ زوراتی ڈیم تعمیر کر نے اور میر رحمت صالح بلوچ ٹراما سینٹر کو کوئٹہ شہر سے باہر منتقل اور اسے وسعت دینے سے متعلق الگ الگ قرار دادیں پیش کریں گے۔اجلاس میں محکمہ لائیو اسٹاک سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دیئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں