کوئٹہ ،بلوچ یکجہتی کمیٹی کے 18 مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا

‏کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین پر پولیس نے دھاوا بول کر 18 مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔اس حوالے سے بی وائے سی کے رہنما بیبرگ بلوچ نے انتخاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے علاقےسونا خان اور کسٹم کے مقام پر پولیس نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین پر دھاوا بول کر 18افراد کو گرفتار کر لیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ گرفتار مظاہرین کے حوالے سے ہمیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا رہی ہے ،خیال رہے بی وائی سی کی کال پر آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال اور کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے دھرنا بھی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں