اوستہ محمد، فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 6 افراد گرفتار

اوستہ محمد:اوستہ محمد پولیس نے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جن کے خلاف سٹی تھانے مقدمہ درج کر لیا گیا۔اس موقع پر ایس ایچ او سٹی عبدالرئوف جمالی نے کہا کہ اوستہ محمدپولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو برائے کار لا رہی ہے۔شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مذید بہتر کرنے کیلئے پولیس کا گشت بڑھا کر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مذید ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف خفیہ جگہوں پر چھاپہ مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں