دور دراز اضلاع میں عوام کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، بورڈ آف ڈائریکٹرز پی پی ایچ آئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پی پی ایچ آئی بلوچستان کے بورڈآف ڈائریکٹرز کا 49واں اجلاس جمعرات کو پی پی ایچ آئی کے ہیڈآفس کوئٹہ میںمنعقدہوا، جس کی صدارت بورڈآف ڈائریکٹرز کے چیئرمین منیراحمد بادینی نے کی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایجنڈے میں شامل امور پر غور کرکے اہم فیصلے کیے۔ اس موقع پر پی پی ایچ آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حمید اللہ ناصر نے بورڈ کوآگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے دور دراز اضلاع میں عوام کو طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی پی ایچ آئی بلوچستان کی خدمات کو سراہا۔ قبل ازیں اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت ریاست علی، ڈپٹی سیکرٹری خزانہ عبدالوارث، بورڈ ممبران محمد نسیم لہڑی، ڈاکٹر رشید ترین، ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ، عرفان احمد اعوان، روشن خورشید بروچہ، قیصر خان جمالی اور کمپنی سیکرٹری محمد ذاکر شریک تھے۔
Load/Hide Comments


