ہرنائی میں من پسند افراد کی اعلیٰ عہدوں پر تعیناتیاں، سینئر افسران نظر انداز

ہرنائی (نامہ نگار) ہرنائی صوبائی وزیر کامیابی کے نوٹیفکشن کے بعد سرکاری ملازمین مخالف ووٹرز کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری، لیویز فورس میں مختلف تھانوں پر سینئرز کو ہٹا کر جونیئر کی تعیناتیاں کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ہرنائی میں 2024 کے انتخابات کے بعد ہرنائی کے صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے بعد ہرنائی میں تمام انتظامیہ افسران و دیگر کے تبادلے کر کے جو افسران تعینات کیے گئے ان سے صوبائی وزیر کیخلاف ووٹ استعمال کرنے والوں کیخلاف ایک قیامت پرپا کیا گیا ہے غریب لیویز ملازمین کی پوری پوری تنخواہیں کاٹ دی جاتی ہیں یا ان سے 80 فیصد منتھلیوں کا مطالبہ کیا جاتا ہے جبکہ من پسند افراد کو نوازا جاتا ہے، یا جونیئر افراد کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے، تمام سرکاری محکموں کی یہی صورت حال ہے، تمام انتظامیہ و ضلعی افسران سرکاری افسرن کے بجائے ایک غلام کی طرح ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، جو ایک غیر سیاسی و غیر انسانی عمل ہے، ہرنائی کے مختلف سیاسی، قبائلی حلقوں کی جانب سے اس امر کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں