تفتان سے کوئٹہ جانے والی زائرین کی بس میں آگ بھڑک اٹھی

دالبندین (این این آئی) تفتان سے کوئٹہ جانے والی زائرین کی بس میں آگ بھڑک اٹھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے مطابق جمعہ کو تفتان سے کوئٹہ جانے والی زائرین کی بس کو پاک ایران شاہراہ جوجکی کے مقام پر آگ لگ گئی تاہم خوش قسمتی سے بس میں سوار تمام زائرین محفوظ رہے ۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق زائرین کو متبادل گاڑی میں بٹھاکر روانہ کردیا اے سی دالبندین نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بس کو شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی تھی مزید کاروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں