بین الاقوامی قوتیں پاکستان کو میدان جنگ بنائیں گے ، لشکری رئیسانی
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے قبائلی رہنماء سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہاہے کہ پاکستان میں ایک دم افرا تفری سے لگتا ہے کہ بین الاقوامی قوتیں ایک مرتبہ پھر ہمارے پاکستان کو میدان جنگ بنائیں گے چین کی بجائے امریکہ اگر زیادہ فنڈز دے گا تو ہمارے حکمران کا جکائو اسی طرف ہوگا بلوچستان میں مصنوعی سیاسی پارٹیاں بنانے کا مقصد اپنے مرضی سے معاملات کو ڈیل کرنا ہے بلوچستان میں بھی شورش سر اٹھارہی ہے نہ جانے حالات کس طرف رخ بدلیں گے مصنوعی طور پر بر سر اقتدار آنے والے ملک کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک خصوصی انٹر ویو میں کیا انہوں نے کہا کہ طاقتور لوگو ں کو جب بھی کوئی تبدیلی لانی ہو وہ افرا تفری پھیلاتے ہیں تاکہ لوگوں کی نظریں اس افرا تفری کی طرف جائیں اصل مسائل سے ان کی توجہ ہٹ جائے ضیاء الحق اور مشر ف نے بھی اس طرح کے کھیل کھیلے جن کے خطرناک نتائج برآمد ہوئے ہر صوبے کے اندر نادیدہ قوتوں نے ایسے منصوعی پارٹیاں بنائی تاکہ وفاق اور مرکز کیلئے کوئی مسئلہ نہ ہو کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں بھی ایک مصنوعی پارٹی کو تشکیل دیکر اقتدار ان کے حوالے کردیا اب یہ لگتا ہے کہ بین الاقوامی سیاست میں تبدیلی آرہی ہے امریکی کانگریس کی جانب سے بلوچستان کے مسائل کی طرف توجہ دینا ایسا لگتا ہے کہ ان کی دلچسپی بلوچستان میں زیادہ ہے کیونکہ اس وقت تمام پروجیکٹ چائنا کے پاس ہیں امریکہ چاہتا ہے کہ چین کی بجائے ان سے رجوع کیا جائے تاکہ امریکہ کو راستہ مل سکے ملک جس تبدیلی کی طرف جارہا ہے وہ خطرناک ہوسکتا ہے کیونکہ اگر امریکہ افغانستان اور ایران کے خلاف پاکستان کو میدان جنگ بنائے گا تو اس کے بہتر نتائج برآمد نہیں ہونگے مصنوعی لیڈر شپ ان مسائل کے حل میں کامیاب نظر نہیں آرہی ہے ۔


