راجی مچی دھرنا جاری، ڈیڈ لاک برقرار، کاروباری مراکز بحال،کراچی جانیوالے راستے تاحال بند
گوادر (بیورو رپورٹ) گزشتہ چھ دنوں تک مسلسل ہڑتال کے بعد آج بروز ہفتہ کو ہڑتال ختم ہونے کے بعد دکانیں کھل گئیں اور شہر کے معمولات بحال ہوگئے، تاہم موبائیل نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ ابھی تک بند ہیں۔ جبکہ کراچی جانے والے راستے بھی حکومت کی جانب سے تاحال بند ہیں جہاں بیماروں سمیت کاروباری حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کراچی جانے والے راستوں کی بندش کے بعد شہرمیں اشیا خورونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ باڈری راستے بھی بند ہیں۔ شہرمیں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی بندش کے بعد طلبہ سمیت عام عوام کوبھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے پدی زِر میرین ڈرائیو پر گزشتہ سات دنوں سے دھرنا جاری ہے، جہاں خواتین و نوجوان شامل ہے۔ جبکہ آل پارٹیز کی جانب سے مفاہمت اور مذاکرات کیلئے رابطے جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


