کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں پیٹرول ختم

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ سمیت متعدد شہروں میں پیٹرول کی قلت،عوام پریشانی کا شکار، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہروں میں منی اور بڑے پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قلت، فی لیٹر قیمت 300 ،350 تک پہنچ گئی ،تفصیلات کے مطابق بلوچستان بھر میں شاہراہیں بلاک ہونے سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایرانی اور پاکستانی پیٹرول شہر کے متعدد پمپس پر ختم ہوگیا ہے،دوسری طرف جن پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب ہے ، ان پر پیٹرول ڈلوانے کیلئے رش اور قطاریں لگ گئی ہیں۔واضح رہے پیٹرول مقررہ قیمت 270 روپے حکومتی ریٹ پر فروخت ہورہا جبکہ مافیاز نے غیر معیاری ایرانی پیٹرول فی لیٹر 350 تک پہنچا دیا ہے۔دوسری جانب حب اور لسبیلہ کے علاقوں میں ایرانی پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پیٹرول کے حصول کے لیے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایرانی پیٹرول ڈپو پر طویل قطاریں اور انتظار کی طویل مدت نے شہریوں کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں