سی پیک توانائی منصوبوں نے پاکستان میں بجلی کی قیمت کو کم کیا، چین

بیجنگ (این این آئی)چین نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں نے پاکستان میں بجلی کی قیمت کو کم کیا ، دو نوں مما لک ہمہ موسمی سٹریٹجک شراکت دار اور ہر دکھ اور سکھ میں شریک ہیں، چین نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو ترقی دینے، لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے اور مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے کی حمایت کی ہے میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ما ننگ نے میڈ یا بر یفنگ میں کہا کہ چین اور پاکستان کا شعبہ توانائی میں تعاون وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور اشتراک کے اصولوں پر عمل پیرا اور مارکیٹ کے اصولوں و کاروباری قوانین کی پیروی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت مکمل ہونے والے توانائی کے منصوبوں نے پاکستان کی گھریلو توانائی کی کمی کو بہت حد تک دور، مجموعی بجلی کی قیمت کو کم اور اقتصادی و سماجی ترقی کو موثر طریقے سے فروغ دیا ہے، ہمیں یقین ہے کہ فریقین کی مشترکہ کوششوں سے باہمی توانائی تعاون مستحکم اور طویل مدتی ترقی حاصل کرے گا جس سے دونوں اقوام کو فائدہ پہنچے گا۔ماﺅ ننگ نے کہا کہ فریقین پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو بہت اہمیت دیتے ہیں، پاکستان نے اس مقصد کے لیے بہت کام کیا ہے جسے چین سراہتا ہے،ہمارا ملک پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے سکیورٹی تعاون مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں