پنجگور، اسٹیکرز سسٹم میں بے قاعدگیاں،بارڈر کاروبار کرنے والے افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ

پنجگور (نمائندہ انتخاب) پنجگور میں اسٹیکرز سسٹم میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں اقربا پروری عروجِ کو پہنچ گیا ہے تفصیلات کے مطابق پیکج سسٹم کی وجہ سے بارڈر پر کاروبار کرنے والے آفراد کے مشکلات میں اضافہ پہلے لوگوں کی گاڑیاں 25/30 روز بعد بارڈر پر ٹرپ لگاتے تھے اب پیکج مافیا کی وجہ سے گاڑیوں کے ٹرپ دو سے تین ماہ بعد آرہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق یہ پیکج کی وجہ سے ہورہا ہے اور گاڑی مالکان کی حق تلفی ہورہا ھے دوسری جانب اسٹیکرز میں روز اضافے کی وجہ سے عام گاڑی مالکان کو مشکلات کا سامنا ہے یہ افسران اور کمپیوٹر سسٹم منجمنٹ کی ملی بھگت سے ہورہاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں