بارشوں کا نیا اسپیل آج سے بلوچستان میں داخل ہوگا، 12 اگست تک جاری رہے گا
کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ 9اگست سے صوبے میں داخل ہوگا جو 12اگست تک جاری رہے گا محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے پیشتر علاقوں میں نیااسپیل 9اگست سے داخل ہوگابارشوں کا نیا اسپیل 12اگست تک جاری رہے گا اس دوران خضدار، سوراب، قلات، مستونگ، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور،جھل مگسی،کچھی،سبی،پنجگور آواران،کوہلو،موسی خیل، بارکھان، لورالائی ، ژوب ،شیرانی،زیارت اور مکران ڈویژن بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے اور عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پکنک پوائنٹس پر پابندی اور دفعہ144نافذ ہے،صوبے میں بارشوں کا نیااسپیل سے سیلابی صورتحال پیدا کرسکتا ہے پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خستہ حال گھروں رہائش اختیار نہ کریں محفوظ مقام کی جانب منتقل ہوجائیں ۔