جماعت اسلامی بتائے دھرنا ان کا تھا یا اسٹیبلشمنٹ کا، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام آباد( آ ئی این پی )سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عمران خان نے درست کہا ہے کہ یہ حکومت دو ماہ مزید چلنے والی نہیں ہے،کرپٹ چور اور لٹیروں کو ملک پر مسلط کر دیا گیا ہے،عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ نو مئی کے واقعات میں میں خود ملوث ہوں اور میں معافی مانگتا ہوں،انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی معافی نہیں مانگے گا اور کم از کم میں معافی نہیں مانگوں گا۔ وہ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ میں مشروط طور پر معافی مانگنے کو تیار ہوں،میڈیا نے ان کے بیان کو کسی اور کے دبا وپر غلط رنگ دے دیا ہے،عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر میرا کوئی کارکن ملوث ہوا تو میں اس کو سزا دوں گا اور اس کارکن کے جرم ثابت ہونے پر اس کارکن کی جانب سے معافی مانگوں گا،عمران خان کبھی بھی نو مئی کے واقعات میں ملوث نہیں رہے،انہوں نے کہا کہ یہ حکومت جاتی ہوئی نظر آرہی ہے،, انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اشرافیہ کو دی جانے والی اربوں روپے کی مفت سالانہ مراعات ختم کی جائے۔


