صوبائی وزیر اور ضلعی حکام کی اشرف حسین سے ملاقات، گوادر دھرنے میں ثالثی پر اظہار تشکر
گوادر (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور احمد بلیدئی، کمشنر مکران داﺅد خلجی، آئی جی ایاز بلوچ، ایس ایس پی نجیب اللہ پندرانی کی نیشنل پارٹی کے رہنما اشرف حسین کی رہائش گاہ آمد۔ ثالثی کا کردار ادا کرنے پر اشرف حسین کا خصوصی شکریہ۔ گوادر کا امن اور ترقی ہم سب کو عزیز ہے۔ ترقی اور خوشحالی سے عوامی مفادات وابستہ ہیں۔ حالیہ واقعے میں میر اشرف حسین کا ثالثی کردار اہم رہا ہے، میر اشرف حسین کی ثالثی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا 12 روزہ دھرنا اپنے اختتام کو پہنچا، میر ظہور احمد بلیدی۔ علاوہ ازیں میر ظہور احمد بلیدی نے اشرف حسین کے ساتھ اس دوران ہونیوالے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ اشرف حسین نے میر ظہور احمد بلیدی کے گھر آمد پر شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ گوادر ہم سب کا مشترکہ گھر ہے ،مہمان نوازی بلوچی روایات کا اہم ترین جزو ہے۔


