پاکستان کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلانے کیلئے تحریک چلائیں گے، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن

کوئٹہ (آن لائن) انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے صدر مطیع اللہ ، جنرل سیکرٹری نیاز خان ملا خیل نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم ملک اور قوم کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لئے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی دیگر طلباءتنظیموں کو ساتھ لیکر تحریک چلائے گی جس کا مقصد ملک سے مہنگائی، بے روزگاری، اور یوٹیلٹی بلوں میں اضافے سمیت جبری گمشدگیوں، اغواءبرائے تاوان کے خاتمے اور سیاسی اسیران کی رہائی امن کی بحالی ، طلباءتنظیموں کی بحالی کے لئے جدوجہد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اپنے دیگر عہدیداروں شمشیر خان ، شاہ ولی ترین، بلال خان اور دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم کے مرکزی صدر نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران 7 نکاتی ایجنڈے کے لئے ملک گیر سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ، سیاسی اسیران کی رہائی ، جامعات میں طلباءیونین کی بحالی اور جامعات سمیت کالجز کی فیسوں میں 30 فیصد کمی، جبری گمشدگی کی روکا، امن کی بحالی، مہنگائی کے خاتمے کے لئے جدوجہد کریں گے اور آئی ایس ایف بلوچستان نے تحریک کو کامیاب کرنے کے لئے صوبے کے دیگر تنظیموں سے رابطے میں ہیں اور بہت جلد انہیں اس تحریک کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے تحریک کو کامیاب بنائیں گے اس لئے ہماری طلباءو طالبات سے گزارش ہے تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ انہوں نے کہا کہ نیکٹا ایک ذمہ دار ادارہ ہے افواہیں پھیلائی جارہی ہےں کہ ملک میں طلباءتحریک کا آغاز ہونے جارہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں