ژوب میں پاکستانی پرچم جلانے والے 2 ملزمان پکڑے گئے

ژوب (یو این اے )قومی پرچم جلانے کا واقعہ دو ملزمان گرفتار انسداد دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ رات دو ملزمان اسد خان شیرانی اور امین شاہ حریفال نے مبینہ طور پر موٹر سائیکل پر لگی قومی پرچم کو آگ لگایا اس دوران ایک ملزم ویڈیو بنا رہا تھا ایف آئی آر کے متن کے مطابق سٹی پولیس تھانہ کی گشت پر مامور ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے قومی پرچم کی بے حرمتی عوام کی دل آزاری کر کے خوف پھیلایا سی ٹی ڈی تھانہ میں ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی پولیس تھانہ اختر گل کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کے مختلف دفعات 34-123-B ت پ 7/ATAکے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں