کوئٹہ میں مہنگائی کا طوفان، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی
کوئٹہ(یو این اے ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مہنگائی کا طوفان برقرار مرغی کی قیمت 675 روپے فی کلو گوشت کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے جبکہ زندہ مرغی فی کلو 550 روپے کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مرغی کی قیمت کو پر لگ گے جبکہ سبزیوں کی قیمتیں بھی اسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں پیاز 700 روپے 5کلو الو 500 روپے 5 کلو جبکہ ٹماٹر500 روپے کر 5 کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں سبز مرچ 200 روپے کلو لیموں 250 روپے پھول گوبھی 200 روپے فراز بن 350 روپے بھنڈی 300 روپے اور بینگن 150روپے پالک فی گڈی60 روپے گاجر 200 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ پھلوں کی بات کریں تو پھلوں کی قیمتیں بھی اسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں چونسا عام 250 سے 300 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ کیلا 250 روپیفی درجن خربوزہ 150 سو روپے اور تربوز 90 روپے کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چینی کی قیمت فی کلو 170 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ چینی کی قیمت میی 20 فی کلو اضافی ہو گیا ہیجبکہ چاول 350 روپے کلو سیلا چاول 400 روپے فی کلو دال مونگ 380 روپے دال ماش 450 روپے جب کہ چائے کی پتی اول کوالٹی کی 1700 روپے کلو سبز پتی 600 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے


