گوادر میں نصب بلوچی ڈکشنری کے خالق سید ظہور شاہ ہاشمی کے مجسمے کو توڑنے کی کوشش

گوادر (انتخاب نیوز) گوادر کے وسط میرین ڈرائیو پر نصب شدہ ماہرِ لسانیات، محقق و بلوچی ڈکشنری کے خالق سید ظہور شاہ ہاشمی کے مجسمے کو توڑنے کی ناکام کوشش کی گئی، عینی شاہدین کے مطابق ایک باریش شخص رکشے میں سوار ہوکر سید ہاشمی کے مجسمے کے قریب آیا، ان کے ہاتھ میں کلہاڑی تھی، پولیس کی موجودگی میں اس شخص نے کلہاڑی کے ساتھ سید ہاشمی کے مجسمے پر ضرب لگانا شروع کردی، جس کی وجہ سے سید ہاشمی کے مجسمے کے ناک اور چشمہ کو نقصان پہنچا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں