کوئٹہ میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر متعدد اشیا مارکیٹ نرخ سے زائد پر فروخت ہونے لگیں

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر عام صارفین کے لئے اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں متعدد اشیا کی قیمتیں زیادہ ہو گئی ہے ان میں آٹا عام صارفین کے لئے مارکیٹ کے مقابلے میں یوٹیلیٹی سٹورز پر 2740روپے فی 20 کلوگرام جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1885روپے 86 پیسے قیمت ہے اس طرح یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا 854 روپے مہنگا فروخت ہورہا اس طرح باسمتی چاول 29روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ،دال مسور 19 روپے مہنگی جبکہ چینی 12 فی کلو مہنگی ہو گئی ہے سپر باسمتی چاول40روپےفی کلو مہنگا ہو گیا ہے کی سیلا چاول 45 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں یوٹیلٹی سٹورز پر مہنگا فروخت ہورہا ہے۔ جبکہ کالی چائے کی پتی ساڑھے 1800 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں