علامہ تاج محمدحنفی پر قاتلانہ حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے، سنی علما کونسل
کوئٹہ (آن لائن) سنی علماءکونسل کوئٹہ کے صدر علامہ عبد الرحیم ساجد ، قاری محمد ایوب انصاری ، مولانا مقبول الرحمٰن شاہ ، مولانا فضل احمد صدیقی ، محمد آصف مینگل ،قاری نزیر احمد فاروقی ،شکیل احمد گجر ، میر عبدالمالک رند و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شاہین اہلسنت علامہ تاج محمدحنفی پر شہدائے اسلام کانفرنس سے واپسی پر اورنگی ٹاو¿ن میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںحکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شرپسندوں کو فوراً گرفتار کیا جائے قرار واقعی سزا دی جائے ، حکومت وقت علما کو فول پروف سکیورٹی مہیا کریں ، گزشتہ ادوار میں نامور جید علما کرام کو اس طرح ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے، موصول ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں اہلسنت والجماعت کے جنرل سیکرٹری تاج محمد حنفی کو قتل کرنے یا خوف وہراس پھیلانے کے لئے ان پر فائرنگ کی گئی فائرنگ سے گاڑی کو نقصان پہنچا،، سنی علماءکونسل کراچی کے رہنماءتاج محمد حنفی فائرنگ سے مکمل طور پر محفوظ رہے حملہ آوار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہو گئے، ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق اورنگی ٹاﺅن سیکٹر ساڑھے گیارہ نمبر اسلام چوک پر شہدائے اسلام کانفرنس ہو رہی تھی جس میں شرکت کے بعد تاج محمد حنفی شہدائے اسلام کانفرنس میں شرکت کر کے واپس جا رہے تھے۔اسی وقت دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد نے ان کی گاڑی پر پونے پانچ نمبر کے قریب فائرنگ کی۔


