حب میں سیلابی ریلوں سے شاہ نورانی پل بہہ گیا، ٹریفک معطل، آمدو رفت میں شدید مشکلات

حب (نمائندہ انتخاب) حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں سے شاہ نورانی پل بہہ جانے سے زائرین سمیت وہاں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا،ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مقامی لوگوں بلکہ شاہ نورانی جانے والے زائرین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انتظامیہ کی جانب سے بہہ جانے والی پل کی بحالی کیلئے تاحال اقدام اٹھا یا نہیں جاسکا اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ شاہ نورانی حالیہ مون سون بارشوں سے شاہ نورانی کے پہاڑوں سے آنے والے سیلابی ریلے سے پل کا ایک حصہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمد رفت معطل ہو گئی ہے درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سمیت وہاں کے مکینوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے درگاہ شاہ نورانی کے آس پاس کے علاقوں میں مکینوں کو اپنے ضروریات زندگی کی چیزیں لے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے واضح رہے ملک بھر سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں زائرین حضرت سخی سید بلاول شاہ نورانی کے مزار پر حاضری دینے آتے ہیں لیکن گزشتہ کئی روز سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین اور وہاں کے مکینوں نے ایم این اے خضدار سردار اختر جان مینگل اور ایم پی اے وڈھ میر جہانزیب مینگل سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے شاہ نورانی پل کی مرمت کی جائے تاکہ ٹریفک کی آمد و رفت دوبارہ بحال ہو جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں