ڈاکٹر ماہ رنگ کی قیادت میں بلوچ راجی مچی قافلے کا نوشکی پہنچنے پر بھرپور استقبال
نوشکی (انتخاب نیوز) بلوچ راجی مچی کا قافلہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی قیادت میں نوشکی پہنچ گیا، اہالیان نوشکی نے کیشنگی کے مقام پر تاریخی استقبال کیا۔ پٹی کیشنگی کے مقام پر استقبال کے لیے نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر نوجوانوں میں جوش وخروش پایا گیا۔ صبح نو بجے کلی مینگل فٹبال اسٹیڈیم میں جلسہ ہوگا۔ نوشکی میں اس وقت بھی اسٹیڈیم میں لوگوں کی آمد جاری، نوشکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد ہوگا جس میں زیادہ تر خواتین شرکت کریں گی۔
Load/Hide Comments


