غیر مقبول جاپانی وزیر اعظم کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

ٹوکیو (صباح نیوز)جاپانی وزیرِ اعظم اور حکمراں جماعت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدر فومیو کشیدا نے پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیرِ اعظم فومیو کشیدا نے کہا کہ آئندہ ماہ (ستمبر میں) 3 سالہ مدت مکمل ہونے پر جماعت کی صدارت سے مستعفی ہوجائیں گے، آئندہ انتخابات میں پارٹی کی صدارت کے لئے انتخاب نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے بڑھتے ہوئے سیاسی سکینڈلز، ریکارڈ مہنگائی، دفاعی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں