کوہلو،3 اشتہاری سمیت 4 ملزمان گرفتار

کوہلو: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3اشتہاری ملزمان سمیت 4افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹریر جنرل لیویز فورس مجیب الرحمان قمبرانی کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس سبی زون کی بارکھان کے علاقے چوہڑ کوٹ میں رسالدار میجر شیر محمد مری کی سربراہی میں اہم کارروائی کی دوران کارروائی بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے چار ملزمان کو گرفتارکرلیا اسلحہ میں RP47 گولے 2 عدد، SMGروند 11عدد، SMGمیگزین 1عدد،SMGگن ایک عدد، تھری ناٹ تھری گن ایک عدد، تھری ناٹ تھری روند 26 عدد اور پانچ ہینڈ گرنیڈ شامل تھے رسالدار میجر شیر محمد مری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ملزمان سیکورٹی فورسز پر حملوں قتل اقدام قتل،ڈکیتی سمیت مختلف وارتوں میں ملوث ہیں تخریب کاروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں