نوشکی،گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

نوشکی:بلوچستان کے علاقے نوشکی میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز آر سی ڈی شاہراہ کلی نیو گومازگی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 14سالہ شمس اللہ ولد میراحمد رئیسانی جاں بحق ہوگیا جس کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ واقعہ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں