فرانس میں ایئر شو کے دوران طیارہ سمندر میں گر گیا

پیرس(صباح نیوز) فرانس میں ایئر شو کے دوران طیارہ سمندر میں گر گیا، حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ فرانس کے جنوبی علاقے لاوندو میں ایئر شو کے دوران ایک فوگا میجسٹر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کی لاش نکال لی گئی ہے۔فرانسیسی حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کی وجوہات جانچنے کیلیے تحقیقات جاری ہیں۔تباہ ہونے والا طیارہ 1964 سے 1980 تک فرانسیسی فضائیہ کے استعمال میں رہا۔مقامی حکام کے مطابق پائلٹ کی لاش سمندر سے نکال لی گئی ہے اس ایئر شو میں فرانسیسی فضائیہ کی پیٹروئل ڈی فرانس ایروبیٹکس ٹیم بھی شامل تھی، جس نے حادثے کے بعد ایونٹ میں اپنا مظاہرہ منسوخ کر دیا، واضح رہے کہ یہ حادثہ مشرقی فرانس میں 2 فرانسیسی فوجی جیٹ طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کے صرف 2 دن بعد ہوا ہے، جس میں 2 فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زندہ بچ گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں