حسینہ واجد کیخلاف قتل، اغوا کے مقدمات درج، بھارت سے حوالگی پر غور
ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش نے مفرور وزیر اعظم حسینہ کی بھارت سے حوالگی پر غور شروع کردیا ۔بنگلہ دیش کی مفرور وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کو بھارت میں مودی سرکار کی پشت پناہی حاصل ہے،زیادتی میں ملوث مفرور قاتل وزیر اعظم کو پناہ دینے کے بعد مودی سرکار کی مکمل خاموشی ہے۔مقامی عدالتوں میں حسینہ واجد کےخلاف قتل اور اغوا کے مقدمات درج ہیں،حسینہ پرطلبہ تحریک کے دوران وحشیانہ قتل کے احکامات جاری کرنے،متعدد کارکنوں کو غائب کرانے اور ان کے قتل کی راہ ہموار کرنے کےحوالے سے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ حسینہ واجد اور ان کے رفقائے کار کےخلاف قتلِ عام کے مقدمات کی کارروائی شروع کر دی گئی،متعدد مقدمات درج ہونے کے باوجود مودی سرکارکی ہٹ دھرمی برقرار ہے، ماضی میں بھی بھارت مجرموں کی محفوظ پناہ گاہ رہ چکا ہے ،1971 میں بھی بھارت کی مداخلت اورگھنانی سازش سقوطِ ڈھاکہ میں کلیدی کردار ادا کر چکی ہے۔آخر بھارت کب تک دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرکے مجرموں کو پناہ دیتا رہے گا؟


